آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :افغانستان نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ اسپنر راشد خان کریں گے
0
192

کابل: افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ اسپنر راشد خان کریں گے،افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران ،نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، عظمت اللہ، محمد نبی، گلبدین نائب ، کریم جنت شامل ہیں، مجیب الرحمان،ننگیال کھروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،جبکہ صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی اور سلیم صافی ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

Leave a reply