افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے،مائیکل میکول

القاعدہ طالبان کی حفاظت میں افغانستان میں محفوظ طور پر موجود ہے
0
158
pakistan

واشنگٹن: امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مائیکل میکول نے کہا کہ امارت اسلامیہ ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

باغی ٹی وی :افغان خبر ایجنسی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کےافغانستان سےانخلاء کا جائزہ لینے والی ایک کمیٹی کی سماعت میں مائیکل میکول نےامارات اسلا میہ پر ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کا الزام لگایا۔

مائیکل میکول کے مطابق ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے ٹی ٹی پی، جسے طالبان نے ہتھیار فراہم کیے ہیں جو امریکہ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، تیزی سے دہشت گرد حملے کر رہی ہے اور القاعدہ طالبان کی حفاظت میں افغانستان میں محفوظ طور پر موجود ہے،امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان تعمیر نو (SIGAR)، جان سوپکو، جو اس اجلاس میں بھی موجود تھے، نے موجودہ افغان حکومت پر خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام لگایا۔

ورلڈ‌کپ فائنل: آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ پاکستانی حکام نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی افواج کے چھوڑے گئے ہتھیار اور ساز و سامان ٹی ٹی پی کے ہاتھ میں چلا گیا، جس کی امارت اسلامیہ نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

امارت اسلامیہ نے امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول کے ریمارکس کے جواب میں کہا کہ موجودہ افغان حکومت نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو کوئی فوجی سازوسامان نہیں دیا ہے،امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی افواج کا باقی ماندہ فوجی سازوسامان ڈپو میں رکھا ہوا ہے اور ان کا ٹی ٹی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
https://x.com/SATimes_TV/status/1725473442483376428?s=20
پینٹاگون کی رپورٹ نے بھی ٹی ٹی پی کا پاکستان کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا راز فاش کیا تھاپینٹاگون نے کہا کہ 30 اگست 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد 7.12 ارب ڈالر کا دفاعی سامان افغانستان میں رہ گیا تھا، امریکا نے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے، جس میں سے 300,000 انخلا کے وقت باقی رہ گئے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی حمایت یافتہ عارضی معاہدہ ہوگیا

پینٹاگون کے مطابق امریکی انخلاء کے بعد یہ ہتھیار امارت اسلامیہ کی نگرانی میں آگئے اور بعد ازاں پاکستان مخالف گروہوں کے ہاتھوں تک پہنچ گئے، امریکی ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کوعسکری طور پر مضبوط کیا اس بنا پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، امریکا نے 2005 سے اگست 2021 کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا امارت اسلامیہ کی کھلی چھوٹ کی وجہ سے ٹی ٹی پی کو جدید اسلحہ میسر آیا، جس میں M24 اسنائپر رائفل، M4 کاربائنز اور M16 A4 جیسے جدید اسلحے شامل ہیں۔

فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …

Leave a reply