پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے بعد افغانستان نے ایک بار پھر جنگ بندی میں توسیع کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 48 گھنٹے کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد جمعے کو پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے دونوں جانب صورتحال پرامن رہی، جب کہ افغان طالبان نے جنگ بندی میں مزید توسیع کی خواہش ظاہر کردی ہے۔افغان طالبان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر رضامند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ پہلے جنگ چاہتے تھے اور نہ آئندہ چاہتے ہیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک سرکاری طور پر کسی توسیع کی تصدیق نہیں کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ “جنگ بندی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔”

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کے بعد پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کی تھی، جس کے بعد افغان حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جو جمعے کی شام 6 بجے ختم ہوگئی۔ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ “ہم ایک عارضی جنگ بندی میں ہیں، اسے پائیدار بنانے اور تعلقات کے طویل مدتی استحکام کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہی ہمارا بڑا مقصد ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہے.

ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

Shares: