ایفیڈرین کوٹہ کیس میں فرد جرم کے خلاف اپیلوں پرعدالت نے سنایا فیصلہ

0
41
islamabad high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں فرد جرم کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ دے دیا

ایفیڈرین کوٹہ کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کر دی گئی،عدالت نے علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب الدین کے خلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا،

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے،ٹرائل کورٹ شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ نوسی کا فیصلہ کرے،

واضح رہے کہ 21 اپریل 2017 کو انسداد منشیات عدالت کی میں ایفیڈین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران جج ارم نیازی نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےبیٹ علی موسیٰ گیلانی،سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری ، سابق ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ ، سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار شورانی ، ڈرگ کنٹرولر شیخ انصر ، انجم شاہ اور دیگر شامل ہیں۔کیس میں نامزد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا

واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 ہزار500 کلو گرام ایفیڈرین جو کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونی تھی کو مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا، جس کی وجہ سے ادویات کی پیداوار میں قلت پیدا ہوگئی تھی۔

Leave a reply