افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت

0
167

باغی ٹی وی : افریقی ملک مالی میں بغاوت، فوجی اہلکاروں نے صدر اور وزیر اعظم کو حراست میں لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مالی میں مبینہ فوجی بغاوت جاری ہے، فوج کے باغی دھڑے نے ملٹری رہنماؤں سمیت سول لیڈرز کو حراست میں لے لیا ہے۔ملٹری کی بڑی تعداد دارالحکومت باماکو میں موجود ہے، وزیر اعظم ہاؤس کےقریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
وج کی جانب سے گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی مالی کے صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی۔

فوجی بیس سے اپنے پیغام میں مستعفی صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا کا کہنا تھا کہ اگر ہماری فوج کے کچھ عناصر مداخلت چاہتے ہیں تو کیا میرے پاس کوئی آپشن باقی رہ جاتا ہے، اپنے اقتدار کے لیے ملک میں خوں ریزی نہیں چاہتا اس لیے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

یورپی یونین اور افریقی یونین کی جانب سے مالی میں فوجی بغاوت کی مذمت کی گئی ہے جب کہ اقوام متحدہ نے مالی کے صدر سمیت گرفتار رہنماؤں اور کابینہ اراکین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مالی کی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

Leave a reply