پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا ناقابل معافی جرم ہے اور دہشت گرد ملک کے امن اور خوشحالی کے دشمن ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰہ دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے دریائے سوات میں پیش آئے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن پر ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی ذمہ داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور تھیں۔

پاکستان ریلوے کی خوشخبری، جدید بزنس ٹرین کا اعلان

طورخم بارڈر، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس سمیت 6 افراد گرفتار

کراچی میں حمیرا کے گھر کا پتہ ہمیں معلوم نہیں تھا،چچاکا بیان

Shares: