لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے روبرو شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
ڈی پی او جہلم عدالت میں پیش ہوئے اور فرخ آفریدی کی بازیابی کے لئے عدالت سے سات دن کی مہلت مانگ لی،ڈی پی او نے جس وقت مہلت مانگی اس وقت شہر یار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے ڈی پی او جہلم کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فرخ آفریدی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور رہا ہو چکے ہیں، آپ معاملے سے اتنے لاعلم ہیں، رہا ہونے والے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، یہ ہیں آپ کی معلومات؟

عدالت نے فرخ آفریدی کی رہائی کے بعد پٹیشن ڈسپوز آف کردی اور حکم دیا کہ سائل کا موبائل اور قبضے میں لی گئی اشیا واپس کردی جائیں.

ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

Shares: