ریاست ہوگی ماں کے جیسی،ماں کو پتہ ہونا چاہئے کہ بیٹا کہاں ہے،عدالت

0
42
sy afridi

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت کے بعد نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت پہوئی

شہریار آفریدی کے وکلاء ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش ہوئے ، اور کہا کہ شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال آفریدی کو اڈیالہ جیل سے نامعلوم افراد کے حوالے کیا گیا ،جیل انتظامیہ اور پولیس شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی،ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 1 گھنٹے میں طلب کر لی ، وکیل ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہریار آفریدی کی نظر بندی کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے،نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس انوار الحق نے کی

شہریار آفریدی اور اس کے بھائی فرخ جمال آفریدی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی،عدالت کے طلب کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ عدالت میں پیش ہو گئے ،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے استفسار کیا کہ شہریار آفریدی اور اس کا بھائی فرخ جمال آفریدی کہاں ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ شہریار آفریدی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ فرخ جمال آفریدی کہاں ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ فرخ جمال آفریدی اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ وہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں تھے،سرکاری وکیل نے کہا کہ فرخ جمال افریدی کے نظر بندی کے احکامات معطل ہونے کے بعد جہلم جیل سے رہا کر دیا گیا تھا،وکیل شہریار آفریدی نے کہا کہ فرخ جمال آفریدی کی جہلم جیل سے رہائی کے بعد کوئی پتہ نہیں

جسٹس انوار الحق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ہو گی ماں کے جیسی،ماں کو پتہ ہونا چاہئے کہ بیٹا کہاں ہے، مائیں دو طرح کی ہوتی ہیں، دوسری ماں نہ بنے ، وکیل فرخ جمال آفریدی نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد نے فرخ جمال آفریدی کے تھری ایم پی او آرڈر جاری کیے ہیں،عدالت نے کہا کہ عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے،ہم دیکھیں گے یہ حدود لاہور ہائی کورٹ کے زمرے میں آتی ہے یا نہیں، نظر بندی کے مزید احکامات جاری کرنے سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا ہو گا،

 پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

واضح رہے کہ چار اگست کوشہر یار آفریدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد فوری گرفتار کیا گیا ہے، شہر یار آفریدی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے انہین رہا کرنے کا حکم دیا

Leave a reply