کیوں نہ توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے ؟آفریدی کی عدم پیشی،عدالت کے ریمارکس

0
37
Shehryar-Khan-Afridi

اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کے تفتیشی افسر کو 15 جون کو طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی حکم عدولی کیوں ہوئی ؟ کیوں نا توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے ؟ عدالت نے نوٹس جاری کرکے فریقین سے 15 جون تک جواب طلب کر لیا ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے سات جون تک شہریار آفریدی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا،عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے ، عدالت نے 7 جون تک شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے حکم عدولی پر توہین عدالت کارروائی شروع کرنے عندیہ دیا تھا ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی نظربندی سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی قرار دیا تھا ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا شہریار آفریدی اپنے خلاف پہلے سے درج کریمنل کیسز میں گرفتار تصور ہوں گے ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا شہریار آفریدی کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی افسر پٹیشنر کومجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گا

 پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا ،عدالت نے شہریار آفریدی کو 15 روز کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا تھا تاہم انہیں رہا ہوتے ہی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیاپولیس کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

Leave a reply