شہریار آفریدی کو فوری رہا کرنے کا حکم

0
31

پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اور انکے بھائی فرخ جمال کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے شہریار آفریدی سمیت دس پی ٹی آئی کارکنان کے کے نظر بندی آرڈر معطل کردئیے .عدالت نے شہریار آفریدی انکے بھائی سمیت دس کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے شہریار آفریدی کو کسی اور کیس میں گرفتاری کیلئے سات دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،

عدالت کے طلب کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے انتہائی افسوس ناک ہے،خدا کیلئے ملک کو آگے چلنے دیں، ہم خود ہی اپنا مذاق اور تمسخر اڑا رہے ہیں، کیس کی سماعت راولپنڈی ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کی۔

 پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا ،عدالت نے شہریار آفریدی کو 15 روز کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا تھا تاہم انہیں رہا ہوتے ہی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیاپولیس کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

Leave a reply