تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے،

شہر یار آفریدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد فوری گرفتار کیا گیا ہے، شہر یار آفریدی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے انہین رہا کرنے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا شہریار آفریدی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے عدالت میں کہا کہ شہریار آفریدی اے ٹی سی سے وکلا کے ہمراہ باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا شہریار آفریدی اور ان کے وکلا نے اے ٹی سی میں پناہ لی ہوئی ہے

 

آفریدی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت سے باہر نکلے تو پولیس انکے انتظار میں کھڑی تھی، پولیس نے انہیں گھیرے میں لے لیا، شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16 ایم پی او آرڈرکے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

 پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

Shares: