قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا۔

شاہد آفریدی نے ان خاندانوں سے ملاقات کی جن کے عزیز حالیہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہوئے اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ افراد میں نقد امداد کے ساتھ روزمرہ ضروریات کی اشیاء بھی تقسیم کیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے انہیں بریفنگ دی جس میں جاری ریلیف آپریشن اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ملاوٹ زدہ دودھ اور بیمار جانور کا گوشت برآمد

قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

ایران کی بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

Shares: