افسران بدلے مگر پولیس رویہ نہ بدلا،تاجر پر حملے دھمکیاں،پولیس کا ملزمان کی گرفتاری سے ٹال مٹول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں افسران تو بدلنے لگے لیکن پولیس کا رویہ نہ بدلا،پولٹری کے شعبے سے وابستہ تاجر نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی

پنجاب کے شہر وہاڑی کے رہائشی طارق محمود انجم نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ،مجھ پر قاتلانہ حملے کئے گئے پولیس نے مقدمہ میں غلط دفعات لگائی ہیں اور ملزمان پھر دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن پولیس کاروائی نہیں کر رہی

طارق محمود کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او ٹبہ سلطان پور مرزا رحمت علی اور تفتیشی افسر نے ملزمان سے ساز باز کر لی ہے اور ملزمان عمر شبیر، سجاد، یونس کو گرفتار نہیں کر رہے،اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار پولیس افسران ہوں گے،

واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں چوہدری طارق محمود اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی پر آرہے تھے کہ رستے میں موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کردیا،ان حملہ آوروں میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا . قریب آنے پر انہوں‌نے فائرنگ کر دی جس وجہ سے طارق محمود کو ٹانگ پر ایک چھرہ لگا اور وہ زخمی ہوگئے ، اس حالت میں‌ طارق محمود نے ان موٹر سائیکل سواروں‌پر گاڑی چڑھا دی، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے .

اس دوران طارق محمود کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور حملہ آوروں کا موٹر سائیکل بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی . اس واقع کے فورا بعد پولیس کو کال کی گئی . پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے جائے واردات جا جائزہ لیا اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی. یہ واقعہ تحصیل وہاڑی چک 168 بی میں‌پیش آیا. جب وہ شہر سے واپس گھر آ رہے تھے.

اس قبل بھی ماہ جون میں بھی انکے دفتر میں ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے جس میں 14 لاکھ لوٹے گئے،اسکا مقدمہ بھی درج ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی

Shares: