افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدرکیجانب سے الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رضا ربانی نے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پر ردعمل میں کہا کہ افسوس ناک ہے پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ اندر سے کیا گیا ،صدرنے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، صدرپارلیمنٹ کا حصہ ہیں،
رضاربانی کا مزید کہنا تھا کہ صدر نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی،اٹھارویں ترمیم میں صوابدیدی اختیارکےالفاظ ہٹا کرپارلیمانی کمیٹی کو شامل کیا گیا تھا،آئین کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکےاتفاق رائے سے ممبران کے تین نام بھیجتے ہیں،وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ابتدائی مشاورت نہیں ہوئی .
واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے