ٹھٹھہ : رکشے کی ٹکرسے نہر میں گرنے والے شخص کی لاش 6 دن بعد نیوی نے نکال لی

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) رکشے کی ٹکرسے نہر میں گرنے والے شخص کی لاش 6 دن بعد پاکستان نیوی نے نکال لی ہے
تفصیل کے مطابق 6 دن پہلے چھتو چنڈ کے نزدیک چنگ چی رکشہ کے ٹکر سے نہر میں گر کر ڈوبنے والے عبدالطیف ہیجب جاکھرو کی لاش درگاہ ستیوں کے ڈی اے نالے کے پاس گاؤں عثمان لاکھو کے پاس سے نیوی آپریشن میں مل گئی ہے ،لاش کو مکلی ہسپتال میں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاءکو کے حوالے کی گئی ،لاش گھر پہچنے پر کہرام مچہ گیا، دوسری جانب 6دن گزرنے کے باوجود کوئی کیس داخل نہ ہو سکا ،نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی، فوت ہونے شخص کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جاۓ.

Leave a reply