لاہور: حریم شاہ کے بعد ٹک ٹاکر علی فیضان کی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاکر علی فیضان کی پی سی بی کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے رہے ۔ویڈیو میں علی فیضان کو پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور ہال میں جینز پہن کر بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ٹک ٹاکر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم میوزیم میں قومی ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ویڈیو بنائی ۔علی فیضان قذافی اسٹیڈیم کی فار اینڈ بلڈنگ، پریس کانفرنس روم میں رسائی پاکر وہاں بھی ٹک ٹاک بناتے رہے جسے انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیرکردیا۔

دوسری طرف پی سی بی حکام نے معاملہ نوٹس میں آنے پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے حریم شاہ بھی پی سی بی کے اندرگھس گئی تھیں اور وہاں تک رسائی تھی جہاں تک کسی عام پی سی بھی ملازم کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی ، یہی وجہ ہے کہ حریم شاہ پرایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ بڑے بڑے وفاقی وزرا کی کرسی پر براجمان ہوتے ہوئے نظرآئیں ، جس پر سخت عوامی ردعمل کے بعد حریم شاہ سے بڑی مشکل سے بیوروکریسی ،سیاسی اور دیگرشخصیات نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی تھی جو حریم شاہ سے منسلک رہ چکی تھیں

Shares: