کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے جہاں اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے ویلکم کیا گیا۔
"𝙌𝙪𝙙𝙧𝙖𝙩 𝙠𝙖 𝙣𝙞𝙯𝙖𝙖𝙢 𝙝𝙖𝙞…"@76Shadabkhan joins ISLU squad after his reception.#UnitedWeWin pic.twitter.com/nKGJZKVfLL
— Islamabad United (@IsbUnited) February 11, 2023
شادی کے فورا بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اسپیشل ویلکم، دولہے میاں اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے تو ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے شاداب خان کے استقبال کے لیے بلوں سے پُل بنایا جس کے نیچے سے شاداب خان مسکرا کر گزر گئے اور شاندار طریقے سے ویلکم کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا، بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گلے مل کر شاداب کو مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ شاداب خان کے ولیمے کی تقریب دو دن پہلے اسلام آباد میں ہوئی تھی، ان کی شادی قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے۔اس سے قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے ملتان سلطان کے شان مسعود کو بھی کھلاڑیوں نے "کہانی سنو” گانا گا کر کر ویلکم کیا تھا۔