میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ)ٹیکسی ڈرائیور کاقتل ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمرقید اور جرمانے کی سزا،عدالت کافیصلہ
تفصیل کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میہڑ سہیل قریشی کی عدالت نے میہڑ میں ڈھائی برس قبل تیزدھارخنجر مار کر بیدردی سے قتل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور نظر بگھیو کا قتل ثابت ہونے پر 4 ملزمان طالب بگھیو , ذوالفقار بگھیو , اور روشن بگھیو کو عمر قید اور دو دو لاکھ جرمانہ عائد کردیا جب کہ ملزم خالد بگھیو کو 10 برس قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ہے یاد رہے کہ ڈھائی برس قبل میہڑ کے گاہی مہیسر روڈ پر سزا پانے والے ملزمان نے تیزدھار خنجر کے وارکرکے ٹیکسی ڈرائیورنظربگھیوکو قتل کردیا تھا،اس قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا.

Shares: