افواج پاکستان کو نشانہ بنانے والے مذموم عناصر کو ہمیں جواب دینا آتا ہے، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

0
32

افواج پاکستان کو مذموم عناصر نشانہ بنا رہے ہیں،ہمیں جواب دینا آتا ہے، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوص اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بہت جلد علامہ عادل کے قاتل گرفتار ہوں گے، مولانا عادل خان کو سیکورٹی ملنی چاہئے تھی، کیوں نہیں دی گئی،میں نے وزیراعظم، سندھ حکومت سے بھی درخواست کی ہے اور باقی حکومتوں سے بھی کہ علماء و مشائخ کو سیکورٹی مہیا ہونی چاہئے، جتنا حکومت کر سکتی ہے حکومت کرے ، باقی خود بھی علماء کو اقدامات اٹھانے چاہئے،

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بڑی شخصیات ہیں، حکومت سے ہم نے کہا ہے کہ علماء کو سیکورٹی فراہم کی جائے،ڈاکٹر عادل کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے، ملک کے حالات خراب کرنے کے لئے افواج پاکستان کو نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے یہ وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو شام، لیبیا بنانا چاہتے ہیں، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم سلامتی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے، کسی شرپسند نے ، مفاد پرست نے پاکستان کی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ہمیں جواب دینا آتا ہے

دو دن قبل بیس جوان شہید ہوئے، چاہئے تو یہ تھا کہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا، متحد ہو کر دشمنوں کو ایک پیغام دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا،ذاتی مفادات کے سامنے قومی مفادات قربان کئے جاتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے، پاکستان اور عرب دنیا کے تعلقات بہت بہتر ہیں،فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف عالم اسلام کے جذبات کی ترجمانی ہے،سب نے ملکر فرقہ واریت اور انتشار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتےہیں بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے لیے کئی لاکھ ڈالرز لگارہا ہے،

طاہر اشرفی دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے ہیں، وہ کراچی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے

Leave a reply