فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن کے افسران نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسر پاکستان آرمی کی فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہےافسران کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کیساتھ رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ادارہ جاتی ہم آہنگی، سول اور فوجی قیادت کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کے ایک وسیع تر قومی اقدام کا حصہ تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے داخلی و خارجی چیلنجز، قومی سلامتی اور علاقائی استحکام پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں میں ہم آہنگی کی بنیاد سول بیوروکریسی اور انتظامیہ ہیں، اور یہ ایک اہم قومی ذمہ داری ہے جو آپ پر عائد ہوتی ہےفیلڈ مارشل نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ دیانت داری، حب الوطنی اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

حج 2026 کیلئے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے حالیہ سیکیورٹی چیلنجز اور معرکہ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، اور اللہ نے ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے افواج پاکستان موجودہ دور کے جنگی تقاضوں کے مطابق ہمہ وقت تیار ہیں۔

امریکا اور چین کے درمیان نایاب معدنیات کی ترسیل کا معاہدہ

Shares: