مزید دیکھیں

مقبول

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے شمالی علاقوں میں 8 اکتوبر 2005 کو...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

اگر استعفے دیئے تو عمران خان جائے گا نہیں بلکہ….خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا

اگر استعفے دیئے تو عمران خان جائے گا نہیں بلکہ….خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا

عدالت پیشی کے موقع پر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی کا اپنا موقف ہوتا ہے، کسی ایک نقطے پر ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوتا ہے امید ہے پی ڈی ایم قائم رہے گی،ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا،مولانا فضل الرحمان اور دیگر کی یہ سوچ ہے استعفیٰ دینے سے عمران خان چلا جائے گا استعفیٰ عمران خان کو مضبوط کرنے کے برابر ہو گا استعفیٰ دینے سے نئی پارٹیاں بنتی ہیں انہیں موقع مل جاتا ہے،آج جو نئی پارٹیاں میدان میں ہیں وہ بھی بائیکاٹ اوراستعفیٰ کا نتیجے ہے، اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کیلئے زہریلا ہے،آرڈینیس کے بعد ہم آئی ایم ایف کے غلام ہوں گے ،سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں بہتر ہے،آج کل ہر جگہ سلیکٹڈ کا لفظ آگیا ہے،

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan