مزید دیکھیں

مقبول

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں سیاحت کو بہتر کر لیا جائے تو ہمیں کسی سے قرضہ نہیں مانگنا پڑے گا

حسن ابدال میں ریلوے سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تھا 24 سال پہلے،تو آج بھی آپ ویسے ہی جوان لگ رہے ہیں، میں آپکو سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریلوے نیا پاکستان میں بہت اہمیت رکھتی ہے، ریلوے عام آدمی کے سفر کا ذریعہ ہے، ساری دنیا کے اندر عام لوگ، مزدور، غریب،کمزور ریلوے میں سفر کرتے ہیں، سستا اور آسان سفر ہے، ہماری بد قسمتی ہے کہ انگریز ریلوے کا جو نظام چھوڑ کر گیا ،وسیع کرنے کی بجائے ہم نے کم کر دیا،1861 میں انگریز نے ریلوے لائن لگائی تھیں ہم نے کم کر دیں، دنیا میں جو ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے چائنہ انہوں نے ریلوے کا جال ملک میں بچھایا

وزیراعطم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان میں پہلی دفعہ ریلوے میں انویسمنٹ ہے، چین کے ساتھ ملکر کر رہے ہیں، 9 ارب ڈالر یہ سب سے زیادہ مہنگی پاکستان میں انویسمنٹ ہے،ہم اسکو 6 ارب ڈالر پر لے آئے، 3 ارب ڈالر کم کروایا، جب ایم ایل ون بن جائے گا تو کراچی سے لاہور کا سفر ساتھ گھنٹے کا رہ جائے گا، اسکے پورے گیٹ لگیں گے، انڈر پاسز بنیں گے، روزگار ملے گا، اکانومی کو فائدہ ہو گا، ایم ایل ون سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا، پاکستان وہ ملک بنے جو کبھی کسی سے قرضے نہ مانگے، ہمیں مقروض پاکستان ملا تھا، دوسرے ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑتے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے ملک میں جو ترقی ہو گی اسکا تصور نہیں کر سکتے، ہماری اکانومی اٹھنی شروع ہو گئی ہے، معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے،ہمارے نئے پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ برابر کے شہری ہیں، سکھ برادری کا مکہ مدینہ پاکستان میں ہے، کرتار پور اور ننکانہ صاحب، حسن ابدال میں بھی زیادت ہے ہم چاہتے تھے کہ انکی مدد کریں، انکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، آج ریلوے سٹیشن کے افتتاح سے انکو آسانی ہو گی، میں چاہتا ہوں پاکستان ایسا ملک بنے جدھر باہر سے لوگ آئیں اورہماری زیارتیں، دینی جگہیں، سکھ، ہندوؤں کے لئے ہیں سب کو ٹھیک کریں تا کہ باہر سے لوگ آئیں، پہاڑ، سیاحت کے مقامات کو بہتر کریں، ایک انٹرنیشنل میگزین نے کہا کہ سیاحت کے لئے آگے سب سے زبردست جگہ پاکستان بن رہی ہے، ہمیں ہر قسم کی مدد کرنی چاہئے سیاحتی مقامات کو بہتر کرنے کی، تا کہ زیادہ لوگ آئیں، ہم سیاحت کو بہتر کر لیں تو ہمیں کبھی باہر سے ،آئی ایم ایف سے یا کسی اور قرضہ نہ مانگنا پڑے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan