اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان

0
40

اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت روزگار کے مواقع ملیں گے،پروگرام سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے، (ن) لیگ والوں کوعثمان بزدار کے کام ہضم نہیں ہوتے،

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی آئی سی پرحملے میں ملوث متعدد افراد کوگرفتارکیا جا چکا ہے، گرفتاربعض وکلا کوعدالت بھی پیش کردیا گیا، اسپتال،پیرامیڈیکل اسٹاف،ڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے بل لارہے ہیں، وزیراعلیٰ کے بیٹے، بھائی یا رشتے دارکوکسی پروگرام کا انچارج نہیں بنایا گیا، نوازشریف نے مریم نوازکو 100ارب کے خزانے پربٹھا دیا تھا،

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ :پی آئی سی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،جن ڈاکٹرزکی گاڑیوں کونقصان پہنچاانہیں بھی رقم دی گئی ہے،واقعےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کوچیکس دے دیئے گئے ہیں،پی آئی سی میں بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،حسان نیازی کے خلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے،پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے 5 چھاپے مارے،پولیس شیلنگ اسپتال میں نہیں جیل روڈ پر ہو رہی تھی،اپنی تعریف نہیں کررہا لیکن شیلنگ جاکر بند کروائی،میں نے خود جان جوکھوں میں ڈال کر 15وکلا کو لوگوں سے بچایا

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جب نوازشریف نے رپورٹ دینی ہوتی ہے تو اسپتالوں کے دورے ہوتے ہیں،پھردیکھتے ہیں برگر کھایا جارہا ہے اور لندن کی سیرکی جارہی ہے،سیاستدان لڑتے جھگڑتے ہیں لیکن پیشہ ورافرادکی لڑائی کسی طورمناسب نہیں،وکلا،ڈاکٹرز اور ہر کمیونٹی کے افراد ہمارے لئے قابل احترام ہیں،ہمیں ملک اور معاشرے میں حکومت کی رٹ قائم کرنی ہے، شیلنگ بند نہ کر ائی جاتی تو خدانخواستہ زیادہ اموات ہو سکتی تھیں،نواز شریف کی واپسی سے متعلق پوری قوم کرب میں مبتلا ہے.

Leave a reply