ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ فخرزمان اگر10 اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخرزمان کی ون ڈے سیریزمیں پرفارمنس بہترہے،حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا،محمد حفیظ کیریبین لیگ میں کھیل رہے ہیں ،ہمارےتینوں اوپنرزون ڈے کرکٹ میں پرفارم کررہے ہیں ،

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو عمر اکمل کی پی ایس ایل میں پرفارمنس اچھی ہے، عابد علی نے فٹنس پر بھی بہت کام کیا ہے ،عابدعلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترہے،ون ڈے میں میچزبہت کم ہیں،زیادہ بلے بازوں کوچانس دینا چاہتے ہیں،

سری لنکا کے خلاف سیریز،پاکستان کی ٹیم کا اعلان ہو گیا

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ جس کی پرفارمنس بہتر ہوگی وہ اوپر آئے گا،عماد وسیم کے علاوہ ہمارے پاس آل راؤنڈ میں آپشن نہیں، حسن علی کے باؤلنگ کے مسائل دور کرنے کی کوشش کریں گے .احمدشہزاداورعمراکمل کوٹی 20 میں موقع دیں گے .

قبل ازیں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفنرس میں ٹیم کا اعلان کیا،

سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے ،بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے ،محمد ریاض، شاداب خان، وہاب ریاض، عابد علی، فخر شمان، حارث سہیل ،افتخار احمد، عماد وسی، عثمان شنواری، وسیم خان، محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گے،

حسن کو ان فٹ ہونے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ،حسن علی فٹ نہ ہونےکےباعث ٹیم کاحصہ نہیں بن سکے،حسن علی کی جگہ عثمان شنواری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

Shares: