معروف شوبز کا جوڑا آغا علی اور حنا الطاف جنہوں نے محبت کی شادی کی ہے اور بظاہر وہ ایک خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں ان کے بارے میںکچھ دنوں افواہیں گرد ش کررہی ہیں کہ ان دونوں میں طلاق ہو گئی ہے ، اس حوالے سے آغا اور حنا نے کسی قسم کی نہ کوئی تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے. تاہم علی سکندر جو کہ آغا علی کے بھائی ہیں ان سے کسی نے سوشل میڈیا پر پوچھا کہ کیا آپ کے بھائی اور بھابھی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے تو اس پر انہوں نے مکمل طور پر ایسی خبروں کی تردید کر دی،
انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے.” یوں کسی حد تک آغا اور حنا کےدرمیان خبروں کی طلاق کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی گئی ہے”. یاد رہےکہ آغا علی اور حنا الطاف دونوں نے چند سال پہلے محبت کی شادی کی ، دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اس کے بعد ان دونوں کے درمیان دوستی ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں ، لیکن ان کے طلاق کی خبریں کہاں سے آئی ہیں یہ نہیںپتہ چل سکا.