پاکستان کے آل راؤنڈر، آغا سلمان، جو اپنے منفرد انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جہاں انہوں نے کامیابی کے ساتھ سنچریاں بنائیں اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔منگل کو لاہور میں ایک میڈیا ٹاک کے دوران، 29 سالہ نوجوان آغا سلمان نے 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنے پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر محمد رضوان کو قرار دیا ہے، آغا سلمان نے کہا کہ اب تک میری زیادہ تر شراکتیں محمد رضوان کے ساتھ ون ڈے میں رہی ہیں۔ مجھے اس کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں ایک ہی انداز سے کھیلتے ہے ہم دونوں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سلمان نے مزید کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ کا اضافی دباؤ نہیں لیں گے بلکہ اس سے بالاتر کارکردگی پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس نے کہا کہ میں پرجوش ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی چاہے وہ کوئی بھی حریف کیوں نہ ہو۔ میں چیزوں کو ہر ممکن حد تک آسان رکھنے کی کوشش کروں گا۔ میں کھیل میں کسی اضافی دباؤ کو ترجیح نہیں دوں گا، چاہے وہ ہندوستان کے خلاف ہو یا کوئی اور ٹیم،
پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟
