ریسکیو 1122 ننکانہ میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد دہانی کا عالمی دن منایا گیا۔

0
25

ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلعی ہیڈ کوارٹرریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد دہانی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔ آگاہی واک میں تمام ریسکیو آفیسرز، ریسکیورز اور رضا کاروں نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اب تک 97 ہزار 624ایمرجنسیز میں 33 ہزار 287 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانس کرتے ہوئے1 لاکھ 16 ہزار سے زائد متاثرین کو ریسکیو کیا۔جن میں 19 ہزار 438 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور 91 ہزار 924 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اقدامات سے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے روز مرہ ٹریفک حادثات سے شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں تاکہ حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
میڈیاکوارڈینیٹرریسکیو1122ننکانہ صاحب

Leave a reply