اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

پولیس نے مجرمانہ غفلت پر دو اے ایس آئی گرفتار کرلیے
crime

گوجرانوالہ : پیسوں کے لئے اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی-

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز ایمن آباد کےقریب پیش آیا ،گوجرانوالہ میں گکھڑ منڈی کے رہائشی تین دوستوں احمد یار ، داؤد اور زبدیل نے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا کا ڈرامہ رچایا احمد یار پہلے گھر سے دوستوں کے پاس آیا اور پھر اپنے گھر فون کروایا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے اور رہائی کے بدلے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کر دیا۔

پولیس کے مطابق احمد یار کے گھر والے تاوان کی رقم لے کر پہنچے تو ساتھ پولیس کو بھی لے آئے، ایک دوست داؤد رقم وصول کرنے آیا تو اندھیرے میں چھپے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،داؤد کے موبائل فون پر دوسرے دوست کی فون کالز دیکھ کر پولیس اس تک پہنچی تو سارا سچ سامنے آگیا اور دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پولیس نے مجرمانہ غفلت پر دو اے ایس آئی گرفتار کرلیے اور ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا آپریشن میں پروفیشنل ذمے داریوں کا خیال نہیں رکھا گیا، مغوی کو بچانے سے پہلے اغوا کار کو گولی مار دی گئی، اگر یہ واقعہ اصل ہوتا تو مغوی اغوا کاروں کے ہاتھوں مارا جاسکتا تھا۔

اس سے قبل کراچی میں شہید بینظیر آباد میں دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو بازیاب کرایا گیا تھا ایس ایس پی بینظیر آباد نے سوشل میڈیا پر لڑکے کے اغوا سے متعلق خبر پر ایکشن لیا لڑکے کو مورو ضلع نوشہرو فیروز سے بازیاب کیا گیا، مغوی نے دوران تفتیش دوست کے ساتھ مل کر اغوا کے ڈرامے کا انکشاف کیا، کہا کہ گھر والوں سے پیسے نکلوانے کے لیے اغوا کا ڈرامہ کیا۔

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

Comments are closed.