اغواء ہوئے مدرس کا سراغ نا مل سکا

0
48

قصور
اغواء ہونے والے عالم دین،جامع امام مدرسہ احمد بن حنبل قصور ابن بشیر الحسینوی کو بازیاب نا کروایا جا سکا

تفصیلات کے مطابق مطابق دو روز قبل دن کے وقت قصور کے معروف عالم دین ابن بشیر الحسینوی،جامع امام مدرسہ احمد بن حنبل کو ان کے گاؤں حسین خان والا کے قریب سے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نامعلوم کار سواروں نے اغوا کرلیا تھا جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا
ابن بشیر الحسینوی عرصہ دراز سے شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہیں اور موضع حسین خان والا کے رہائشی ہیں اور مدرسہ احمد بن حنبل قصور بائی باس نزد ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے جامع امام ہیں
اہلیان شہر نے ان کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کو جلد سے جلد بازیاب کروانے کی استدعا کی ہے

Leave a reply