ایویئن فلو اگلی انسانی وبائی بیماری؟

0
71
flu

ایویئن فلو اگلی انسانی وبائی بیماری؟ وائرس پھیلتا ہی جا رہا ہے، پرندوں سے جانوروں تک پہنچ گیا جس کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیا ایویئن فلو اب اگلی انسانی وبائی بیماری ہو گی؟

اکنامسٹ کے مطابق ایویئن فلو کی وبا پوری دنیا میں پرندوں اور جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، پہلے پرندے اس سے متاثر ہوئے، گزشتہ برس سال 2022 میں صرف امریکہ میں ایویئن فلو سے پانچ کروڑ سے زیادہ پرندے ہلاک ہو گئے تھے،جس سے یہ تاریخ کی سب سے مہلک وبا بن گئی ،امریکہ میں 2015 میں بھی یہ وبا پھیلی تھی مگر اسوقت پرندوں کی اموات کم ہوئی تھی تاہم گزشتہ برس تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے پرندے اکثر اوقات انفیکشن کے بعد مر جاتے ہیں امریکہ میں انڈے دینے والی مرغیوں کے فارمز میں کسی ایک مرغی میں بھی بیماری کا ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے وہاں موجود تمام مرغیوں کو جن کی تعداد10 لاکھ تک ہو سکتی ہے ہلاک کر دیا جاتا ہے بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ کہ لوگوں کو ان پرندوں سے بچنا چاہیے جو بیمار نظر آتے ہیں یا مر چکے ہیں اگرچہ اس وبا سے عام لوگوں کو کم خطرہ لاحق ہے تا ہم اب تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ پرندوں کے بعد جانوروں میں بھی یہ بیماری پھیل چکی ہے

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا کو برڈ فلو کی ممکنی وبائی بیماری کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے، ڈاکٹر ٹیڈروس کا انتباہ h5n1 کے حالیہ پھیلاؤ سے سامنے آیا تھا جو انفلوئنزا وائرس کی ایک ذیلی قسم ہے جو پرندوں سے ممالیہ تک پہنچ گئی ہے، چند ہفتوں میں پیرو نے ایویئن فلو سے 585 بحری شیروں کی ہلاکت کی اطلاع دی

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply