اگلی مردم شماری کیسے کی جائے گی؟ اسد عمر نے اجلاس میں جاری کیں اہم ہدایات

0
36

اگلی مردم شماری کیسے کی جائے گی؟ اسد عمر نے اجلاس میں جاری کیں اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگلی مردم شماری کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ یہ مردم شماری حقیقی آبادی کی عکاس ہو ۔

وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات میں قومی آبادی کی مردم شماری کرنے ،عالمی، علاقائی بہترین طریق کار کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اسد عمر کی ہدایت پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں قومی آبادی کی مردم شماری کرنے ،عالمی،علاقائی بہترین طریق کاروں کا جائزہ لینے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ اگلی مردم شماری نہ صرف درست اعدادو شمار پر مبنی ہو بلکہ تمام خطوں اور اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بھی حاصل رہے،اگلی مردم شماری کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ یہ مردم شماری حقیقی آبادی کی عکاس ہو ،

پانچ رکنی کمیٹی درست اعدادو شمار کے لئے تجاویز ، بروقت اور قابل اعتماد نتائج کی فراہمی ، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے ، جدید آلات اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کی تجویز اور گھریلو سطح تک مردم شماری کے انفرادی طریقوں کا جائزہ لے گی۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد سازی کے اقدامات کے لئے حکمت عملی مرتب کرے گی ۔ کمیٹی میں محمد احمد زبیر ، چیف ماہر معشیات ، محمد سرور گوندل ، ممبر (سپورٹ سروسز) پی بی ایس ، ڈاکٹر جی ایم۔ عارف ، معروف ڈیموگرافر ، ڈاکٹر محمد نظام الدین ، معروف ڈیموگرافر اور نادرا کے نمائندے شامل ہیں ۔

Leave a reply