اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بچہ بازیاب
قصور
گزشتہ دن بچہ اغواء کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی،ملزم پکڑ لیا،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل،نئے ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور شہر میں سبزی منڈی میں عوام نے بچہ اغواء کرکے لیجانے والے شحض کو پکڑ لیا اور اس کی خوب دھلائی کی
سبزی منڈی میں ایک خاتون نے اپنے چھوٹے بچے کو رکشہ میں بٹھایا اور خود خریداری کیلئے چلی گئی یہ منظر قریب کھڑا ملزم دیکھ رہا تھا جس نے بچے کو بڑی مہارت سے بوری میں ڈالا اور رفو چکر ہونے لگا تاہم بچے کے رونے کی آواز سن کر قریبی لوگوں نے مشکوک شحض کو گھیر لیا اور اس سے بچہ بازیاب کروایا لیا
عوام نے ملزم کی خوب دھلائی کی اور سوشل میڈیا پہ اس کی ویڈو وائرل کر دی
ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے تین ساتھی بھی اس کے ساتھ تھے جو موقع سے بھاگ گئے ہیں
واضع رہے کہ کچھ عرصہ سے قصور سے کئی بچے غائب ہوئے ہیں جن کا کوئی سراغ نا مل سکا ہے
شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے