قصور
تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی،اغواء کار خاتون ملزمہ سمیت گرفتار،مغوی باحفاظت بازیاب
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کی رہائشی الماس سرور نے درخواست دی کہ اس کے جواں سالہ بھائی وقاص کو کسی نے اغواء کر لیا ہے اور دو لاکھ روپیہ تاوان مانگا جا رہا ہے جس پر ڈی پی او قصور کے حکم پر فوری سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور جلد سے جلد مغوی کو باحفاظت بازیاب کروانے کا حکم دیا گیا
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور نے کمال مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جوانوں کیساتھ پھل فروشوں کا روپ دھار کر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چار اغواء کار مردوں کو ایک خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کر لیا اور مغوی وقاص کو باحفاظت بازیاب کروا لیا
اغواء کار خاتون ملزمہ نوجوانوں کو بذریعہ فون پھنساتی تھی اور بعد میں اپنے ساتھیوں سمیت مل کر اغواء کرکے تاوان وصول کرتی تھی
ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے