وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، بھارت کی طرف اچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرمی طلب کرلی گئی،ہے-

ڈی جی پی آر میں وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر قانون صہیب بھرت کیساتھ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، بھارت کی طرف اچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرمی طلب کرلی گئی، گزشتہ 48 گھنٹوں میں پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جاپان کے دورہ کے دوران بھی وزیراعلی سیلاب کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیتی رہیں، جہاں جہاں سیلابی صورتحال تھی اداروں نے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جاپان میں وزیراعلیٰ نے زراعت کے حوالے سے دیگر محکموں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں، وزیراعلی پنجاب جاپان کی حکومت کی دعوت پر گئی تھیں، وزیر اعلی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ پر راضی کیا، جن کو جرمنی جاپان کی سرحد کا پتا نہیں فون کوئی اٹھاتا نہیں ان کو اس دورے سے تکلیف ہوئی، یہ دورہ پنجاب اور پاکستان کے لئے اہم تھا پی ٹی آئی مقابلہ کارکردگی پر نہیں کرسکتی تو پھر غلاظت بکتی ہے۔

انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب سے قصور، وہاڑی، اوکاڑہ، دیپالپور کے علاقے متاثر ہوئے، قصور میں پچھتر دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، تمام علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں،ادویات کی پنجاب بھر میں کہیں بھی قلت نہیں ہے، ایسا نہیں ہوسکتا گودام میں میڈیسن پڑی ہو باہر کہیں ادویات نہیں، وزیراعلی تنخواہ بھی نہیں لیتیں بلکہ چھٹی بھی نہیں کرتیں، وزیراعلی تمام تر اخراجات اپنی جیب سے کرتی ہیں، باقی صوبے تو کہہ رہے ہے ہمارے پاس وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوتی۔

وزیر قانون صہیب بھرت نے کہا کہ جاپان میں ہم مکمل تیاری کے ساتھ گئے تھے، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن کا ہم نے دورہ کیا، جاپان کے دورے کے معاملات کو مکمل پلان کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے سیلابی صورتحال میں کام کررہے ہیں،جاپان میں ہمارے چیف منسٹر کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہا گیا، ہم نے بتایا روزانہ پچاس لاکھ ٹن کوڑا اٹھا رہے ہیں، جاپان نے واٹر ٹریٹمنٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا وزٹ کیا، پنجاب کے تیرہ شہروں میں اس پر کام شروع کیا جائے گا-

فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی کے باعث دریائے روای، چناب اور ستلج میں سیلابی صورت حال کے جس کے باعث پنجاب کے متعدد دیہات ڈوب گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بارشوں کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث کئی علاقے ڈوب گئے ہیں، اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزرا کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میں خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کریں۔

ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند توڑ دیا گیا

Shares: