اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء ایک مقدمے کی اہم عدالتی دستاویزات چوری ہو گئیں۔
سپریم کورٹ کے کورٹ ایسوسی ایٹ نے کیس کے فریق کو اطلاع دی ہے کہ ان کی دستاویزات راستے میں چوری ہو گئی ہیں۔ کورٹ ایسوسی ایٹ کے مطابق یہ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بذریعہ کوریئر سروس بھیجی جا رہی تھیں کہ دورانِ سفر کوریئر سروس کی گاڑی چھین لی گئی۔کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو بتایا ہے کہ گاڑی کی چوری کے باعث آپ کی عدالتی دستاویزات بھی ضائع ہو گئی ہیں، لہٰذا نئی درخواست جلد از جلد عدالت میں جمع کروائی جائے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ سے بھی اہم دستاویزات چوری ہونے کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔
معصوم مسافروں پر فائرنگ اور دستی بم حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکت ہے ،خالد مسعود سندھو
قلات کے قریب مسافر کوچ پر حملہ، 3 جاں بحق، 12 زخمی