کراچی شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہ تھا کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر ہمارا پارٹی ورکر تھا۔ مقتول عامربھٹوکو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھا، حملہ آور عامر کے دفتر آئے بات چیت کے بعد فائرنگ کردی۔ حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں، حالات کو ایک بار پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش ہے۔
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کی علاقے گلشنِ ضیاء میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین کے جاں بحق ہونے کا سانحہ،ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مؤثر اور فعال تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔تشکیل کردہ ٹیم ایس پی اورنگی ڈویژن کی قیادت میں موقع واردات اور اطراف کے علاقوں میں تفتیشی عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج، ٹیکنیکل شواہد اور انٹیلیجنس بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں۔قانون شکن عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پولیس ہر پہلو سے واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔
ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور
پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ
سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا