اہم اسلامی ملک کے سربراہ نے صدر مملکت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی قبول

0
78
اہم اسلامی ملک کے سربراہ نے صدر مملکت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی قبول #Baaghi

اہم اسلامی ملک کے سربراہ نے صدر مملکت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی قبول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام امیرِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح کا جوابی مراسلہ آیا ہے

امیر کویت نے صدرمملکت عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،امیر کویت کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں،صدر مملکت نے اپنے خط میں امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی امیر کویت نے خط میں پاکستان اور کویت کےدرمیان مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان کیا،امیر کویت نے باہمی مفادات کیلئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا

امیر کویت نے مسلم امہ کے مسائل ، مسئلہ فلسطین پر کویت کے کردار کی تعریف پر پاکستان سے اظہارتشکر کیا .امیر کویت کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کورونا سے دنیا کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا،

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر کویت کو خط لکھا تھا جس میں صدر مملکت نے امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی

Leave a reply