پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزازکی بات ہے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہم علاقائی پلیٹ فارم سمجھتا ہے
بھارتی شہر گوا میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے تمام رکن ممالک کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے ہیں رکن ممالک دیرینہ تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کر کے خطے کی ترقی کی رفتار بڑھا سکتے ہیں ہم ستمبر 2023 میں علاقائی خوشحالی کیلئے ٹرانسپورٹ کنیکٹیوٹی کانفرنس کی میزبانی کے منتظر ہیں
بلاول بھٹو نے گذشتہ سال ملک میں شدید سیلاب سے ہونیوالی تباہی سے کانفرنس کے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا بڑا چیلنج درپیش ہے بھارت کا ایک تہائی حصہ پانی کے نیچے ہوتا تو کیا صورتحال ہوتی چین میں کیا ہوتا جب ہر 7 میں سے ایک شخص راتوں رات موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوتا یہ سب میرے لوگوں کیلئے پچھلے سال ایک حقیقت تھی ، ہم بڑی قیمت پر اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر رہے ہیں غربت اب بھی اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،مشترکہ کوششوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ کر ہی اس پر قابو پا سکتے ہیں چین ہمیں امید فراہم کرتا ہے اور ہمیں دکھاتا ہے کہ یہ کیسے کیا جاسکتا ہے، چین ہمیں 40 سال سےکم عرصے میں 800 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنا سکھاتا ہے،ہمیں اپنی ترجیحات کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے،ایس سی او غربت کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون کا ایک مضبوط کیس ہے پاکستان کی تجویز کردہ غربت کےخاتمے پرخصوصی ورکنگ گروپ کاقیام اہم قدم ہوگا سفارتی ڈپلومیٹک پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشتگردی کوبطور ہتھیاراستعمال نہیں کرنا چاہیے پرامن ، مستحکم افغانستان علاقائی انضمام، معاشی تعاون کے لیے بھی اہم ہے، مشترکہ اقتصادی وژن آگے بڑھانےکیلئے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔
اجلاس سے قبل وزیر خارجہ بلاول کی برادر ملک تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، کانفرنس کی سائیڈ لائن میں وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات ہوئی ،وزیر خارجہ نے گزشتہ روز وزرائے خارجہ کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی تھی جس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنگر نے بلاول بھٹو کا استقبال خیر مقدمی جملوں سے کیا
بلاول کا دورہ، بھارتی حکومت کے رویہ میں حیران کن تبدیلی
بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوا آمد








