اہم شہر کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

0
38

اہم شہر کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

باغی ٹی وی : راولپنڈی کے دس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا، سمارٹ لاک ڈاؤن 27 اپریل تک جاری رہے گا.

کرونا کے کیسز کی زیادتی کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے دس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ لاک ڈاؤن کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ راولپنڈی کے تبارک لائن آڈیالہ روڈ، جوڈیشل اپارٹمنٹ سول لائن، کشمیر ہاوس مندرہ، محلہ گلشن سعید چکری روڈ، کمال آباد گلی نمبر 3، ٹنچ بھاٹہ، پشاور روڈ لائن نمبر 5 سے کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔

ہاشمی کالونی واہ کینٹ، وارڈ نمبر 9 گوجر خان ،چہاری بنجرال گوجر خان اورڈھوک چنیال گوجر خان میں بھی سمارٹ لاک ڈاون کردیا گیا جو 27 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن والوں علاقوں میں سبزی فروٹ، میڈیکل سٹور، آٹا چکی سمیت بیکری جنرل سٹور،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 507 ٹیسٹ کیئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 سال تک کورونا وائرس کا شکار بچوں کی تعداد 47 رہی۔

ڈی ایچ او کے مطابق 11 سے 20 سال کے درمیان کورونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 60 کورونا کیسز 31 سے 45 سال کے افراد میں رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد میں خواتین میں کورونا وائرس کی شرح 41 اور مردوں میں 59 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت کے شہری علاقوں میں زیادہ کیسز رپوٹ ہوئے۔

Leave a reply