ورلڈ کپ افتتاحی میچ پر دنیا کا سب سے بڑا کر کٹ سٹیڈیم ویران نظر آیا

0
84

ہندوستان کے احمد آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ویران نظر آیا جب آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ کے میچ سے ہوا۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میگا ٹورنامنٹ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں 14 اکتوبر کو بلاک بسٹر بھارت اور پاکستان کا ٹاکرا اور فائنل 19 نومبر کو ہونا ہے۔ 132,000 گنجائش والے مقام کی بحالی 2021 میں مکمل ہوئی تھی، جس میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ آخری دو آئی پی ایل فائنلز کی میزبانی کی گئی تھی۔ نریندر مودی حکومت کی جانب سے شائقین کو متوجہ کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن خالی نشستوں نے سب کو چونکا دیا، کمنیٹیزنز کا کہنا تھا کہ "یہ تصویریں پہلی گیند سے عین پہلے بہت بدصورت، بالکل خالی اسٹیڈیم لگ رہی ہیں”۔ورلڈکپ میچز شروع ہونے سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو بظاہر افتتاحی میچ میں جھوٹا نکلا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو منہ چڑھانے لگیں ہیں کیوں کہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر کافی تنقید کی جارہی ہے اور ساتھ ہی خالی اسٹیڈیم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔ انگلینڈ کی ویمن کرکٹر ڈینیل وائٹ نے بھی سوشل میڈیا پر سوال پوچھا کہ کراؤڈ کہاں ہے؟ ایک صارف نے پوچھا خالی اسٹیڈیم اور عدم دلچسپی۔ وہ ایشیا کپ کے لیے یہ پوچھ رہے تھے کہ یہ تو ورلڈ کپ ہے ،اگر یہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ تھا تو اسٹیڈیم مکمل ہوتا۔ آپ نے احمد آباد میں اس میچ کی میزبانی کیوں کی؟ کیا ملا ہے؟

Comments are closed.