قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی احمد شہزاد نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کمالیہ میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، اُن کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

احمد شہزاد نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں شدید تباہی مچائی ہے، لوگوں کے گھر، فصلیں اور روزگار سب کچھ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں صرف حکومتی ادارے ہی نہیں بلکہ تمام طبقاتِ زندگی کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آئے ہیں اور دیگر مخیر حضرات اور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر ان لوگوں کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

متاثرینِ سیلاب نے احمد شہزاد کی آمد اور ان کے جذبۂ ہمدردی کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: