پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہونے اور اپنی اہلیہ کے کاغذات واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
ملک احمد خان بھچر نے ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت تھی کہ ان ضمنی انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا، اسی فیصلے کے تحت میں الیکشن سے دستبردار ہو رہا ہوں اور اپنی اہلیہ کے کاغذات بھی واپس لے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑے گا۔ مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے جن میں سے ایک میں سزا بھی سنائی گئی، جو سب کے سامنے ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے حلقے میانوالی کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 8 فروری کو مجھے پنجاب اسمبلی کا ممبر منتخب کیا، میں ہمیشہ اپنی جماعت اور میانوالی کے سپوت عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
ختمِ نبوت اور دینی مدارس کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی،مولانا فضل الرحمٰن
اسرائیلی آرمی چیف کا بیرون ملک موجود حماس قیادت کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان
اسرائیلی آرمی چیف کا بیرون ملک موجود حماس قیادت کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان
قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، سیلاب اور قانون سازی زیرِ غور