وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔
باغی ٹی وی : شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار ہیں اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں،ساتھ ہی اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی، احمد فرہاد ڈسٹرکٹ باغ میں درج ایف آئی آرمیں نامزد ہیں-
امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
جسٹس محسن اخترنے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل صاحب قانون میں رہنے کی بات کررہے تھے، کوہالہ پل کے بعد گرفتار کرکے دائرہ اختیاروہاں کا بنایا گیا، یہ تو شریف آدمی ہے شریف سا شہری ہے، امید کرتے ہے ادارے قانون میں رہ کرکام کرنا سیکھیں گے،ہم نےبنیادی حقوق کےتحفظ کاحلف اٹھا رکھا ہے، کسی کی ایجنسیوں کےساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔
اس دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین ہمارے لئے مقدم ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ تارڑ صاحب کوئی ادارہ جاتی لڑائی نہیں، احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کربتائیں توپٹیشن نمٹا دیں گے، یہ ادارے تب ہوں گے جب ملک ہوگاعوام ہوں گے، سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے بہت کچھ چل رہا ہے، میں تو سوشل میڈیا نہیں دیکھتا اس لیے پرواہ نہیں، میں تو ٹی وی بھی نہیں دیکھتا،لاپتا افراد سے متعلق لارجربینچ بنانےکیلئے فائل بجھوا دوں گا، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …
واضح رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔