اہم شخصیت کی اہلیہ نے بیرون ملک جانے کیلیے عدالت سے کیا رجوع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن اوردیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں صدف شرجیل کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ صدف شرجیل کو کاروباری سلسلے میں جانا پڑتا ہے ،درخواست گزار پہلے بھی ملک سے باہر جا کر واپس آچکی ہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہیں ہوسکی ،ایک سال ہوگیا پہلے فردجرم عائد ہونے دیں ،

عدالت نے درخواست کی سماعت18 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

شرجیل میمن کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں بزنس وومن ہوں بیروں ممالک میں کاروبار ہے،کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک آنا جانا ہوتا ہے میرا بیٹا بھی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت حاصل کرنے سے قبل عرب امارات میں مستقل رہائش پذیر تھی میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں شرجیل میمن کی اہلیہ ہوں

واضح رہے کہ شرجیل میمن کی اہلیہ صدف کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت عدالت نے پہلے دی تھی، اب دوبارہ باہر جانےکی درخواست دی ہے

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے نیب انکوائریز میں گرفتاری سے بچنے کیلیےسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،

شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی  کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

Shares: