حافظ آباد، باغی ٹی وی (خبر نگار شمائلہ) احسن بھون جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن منتخب، حافظ آباد میں خوشی کی لہر
حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن منتخب ہو گئے۔ وہ پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کریں گے اور دو سال کے لیے اپنے عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔
جوڈیشل کمیشن میں ان کی نامزدگی کے لیے ہونے والی رائے شماری میں 19 ممبران نے حصہ لیا، جن میں سے 14 نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 4 ممبران نے مخالفت کی۔
احسن بھون کی کامیابی پر حافظ آباد کی عوام اور وکلاء برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہر کے لیے باعثِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔