احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لولیکن
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں آج پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آ گیا،بیرون ملک فارن فنڈنگ سے اس ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے، سیلکٹڈ وزیراعظم ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، ملک میں ترقی رک گئی، روپیہ گر گیا، ملک کے اندر تمام لوگ بے روزگار ہو گئے ، احسن اقبال کی گرفتاری سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم جھوٹے کو جھوٹا کہیں گے، ہمیں لڑنا آتا ہے، جو کرنا ہے کرو، اوروں کو گرفتار کرو، مسلم لیگ ن نواز شریف کی جماعت ہے یہ نہ جھکنے والی ، نہ ڈرنے والی ہے،
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ احسن اقبال نےشب وروزعوام کی خدمت کی،یہ منصوبہ پیپلزپارٹی کےدورمیں منظور ہوا، منصوبےمیں اربوں روپے ضائع ہورہےتھے،احسن اقبال کی گرفتاری سے(ن)لیگ دباؤمیں نہیں آئےگی,ملک کیخلاف سازش کرنےوالوں کوسازشی کہیں گے
مریم اونگزیب نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کو کہتی ہوں کہ پشاور میں اربوں کے کھڈے نظر نہیں آتے، نیب ہر روز مریم نواز کے سٹے کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ پہنچ جاتی ہے تو اس کے لئے کیوں نہیں، ایک کھرب کے کھڈوں کا سٹے ہٹانے کے لئے نیب عدالت نے کیوں نہیں پہنچتی، نیب کے چیئرمین سیاسی گفتگو کرتے ہیں، وہ تمام لوگ جنہوں نے اس ملک کے ساتھ زیادتی کی وہ عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں. آج طاقت آپ کے پاس یہ صرف آپ سمجھتے ہیں ، طاقت اللہ کے پاس ہے، طاقت کے زور پر پاکستان کے عوام کے حقوق نہیں چھیننے دیں گے، ہم اسی طرح بولیں گے آپ نے جو کرنا ہے کر لیں، 15 ماہ سے یہ سلسلہ شروع ہے، کیا آپ لائق ہو گئے؟
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر زکی ٹیم طلب کر لی احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔
نیب نے اسپیکرقومی اسمبلی کو احسن اقبال کی گرفتار ی سے متعلق آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نیب نے خط لکھ دیا،