لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے اعلان کیا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو ہرجانےکا نوٹس بھیجوں گا۔
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ دانیال عزیز کو 2013ء میں ن لیگ کا ٹکٹ میری گارنٹی پر ملا تھاشکر گڑھ میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ 2013ء میں پارٹی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی میں نے پارٹی قیادت کےسامنے دانیا ل عزیز کےلیے 20 منٹ تک دلائل دیے اور اُنکی وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔
امریکی صدر کا یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو اہم خفیہ پیغام
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کے حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں سارے ڈاکٹروں کو اسٹینڈ بائی کیا مہنگائی تو تحریک انصاف کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی لیکن دانیال عزیز نے اس کا الزام ن لیگ پر لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کےلیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی، وہ اندرونی طور پر بلے کے نشان کےلیے دوڑ رہے تھے دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کےلیے درخواست تک نہ دی تھی جب انہیں دوسری طرف سے گھاس نہیں ڈالی گئی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار گرفتار
احسن اقبال کے اس دعوے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ میں کوئی اڈے نہیں چلاتا نہ ٹرانسپورٹ کا کبھی کام کیا ہے احسن اقبال ثابت کریں کہ میں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا، سوشل میڈیا پرکردار کشی کیسےکرسکتا ہوں؟ میرا اکاؤنٹ عرصے سے ان ایکٹو ہے، مختلف جماعتوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے انکار کیا، میرے جاری سوئی گیس کےمنصوبوں کو کس نےروکا؟ احسن اقبال نے لوٹے ختم نہیں کیے، لوٹوں کی فیکٹری لگائی ہے، نوازشریف جیل میں تھے تو مریم نواز کا اپنے حلقے میں جلسہ کیا، میری بیماری میں مدد کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی فائدے اٹھائے جائیں میرے خلاف نوٹس جاری کرنے پر احسن اقبال نے قیادت کو مجبور کیا۔