احسن اقبال نے عوام کے فنڈز اپنے حلقے پر کیسے لگائے ، چیئرمین نیب کو بریفنگ
احسن اقبال نے عوام کے فنڈز اپنے حلقے پر کیسے لگائے ، چیئرمین نیب کو بریفنگ
باغی ٹی وی : چیئرمین نیب کو جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل، احسن اقبال کیخلاف ریفرنس پر بریفنگ دی گئی جس میںبتایا گیا . احسن اقبال نے سیاسی فائدے کیلئے پاکستانی عوام کے فنڈز اپنے حلقے پر لگا دیئے ،جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں 23ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد ہو چکی ہے، آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے 14ریفرنس دائر ہو چکے،
عرفان منگی نے چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے اختیار کا غلط استعمال کیا، احسن اقبال نے سپورٹس سٹی کا سکوپ غیر قانونی طور پر بڑھایا،احسن اقبال نے سیاسی فائدے کیلئے پاکستانی عوام کے فنڈز اپنے حلقے پر لگا دیئے ،
سپورٹس سٹی منصوبہ پہلے 34 ملین سے بننے والا سپورٹس اسٹیڈیم تھا، مضاربہ اسکینڈل میں بھی نیب راولپنڈی 31 ریفرنس دائر کر چکا ہے،
ادھر چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا . اجلاس میں ڈی جی نیب راولپنڈی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی .چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بلاجواز تنقید نہ کی جائے، بلاوجہ وہی تنقید کرتے ہیں جن کو نیب قانون کا علم ہی نہیں،عرفان منگی کی سربراہی میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی قابل ستائش ہے
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی مہم کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں،