احتساب کا منہ زور گھوڑا بے لگام ہوچکا ہے، جاوید ہاشمی بھی میدان میں آگئے
(نعمان بھٹہ نمائندہ باغی ٹی وی) جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نیب کے یکطرفہ احتساب کا منہ زرو گھوڑا بے لگام ہوچکا ہے یہ سلیکٹڈ احتساب کا طریقہ کار ہےسب کاروائیوں کا مقصد ن لیگ کو ختم کرنا اور نئی پارٹی بنانا تھی۔سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ایسی پارٹی بنانا چاہتے تھے جو انکی ساری باتوں کو عملی جامہ پہنائے اس لئےمشرف کے ساتھ رہنے والی ساری قوتیں اکٹھی کر دی گئی ہیں۔ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہتا ہوں یہ تجربہ پہلے ہی ناکام ہوچکا باربار کیوں دہرا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو ایک وعدہ معاف کے کہنے پر گرفتار کیا گیاایک نہیں اور کئی گرفتاریاں ہونگی۔آج پیپلز پارٹی کے لوگوں کو بھی ویسے ہی ہراساں کیا جارہا ہے جیسے مشرف دور میں کیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سیکنڈل کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ جج کی ویڈیو جس نے بھی بنائی اس میں جج موجود تو ہےجب شہباز شریف نے جج سے بات کی تھی تو جج بھی گیا تھا اور زرداری صاحب کی سزا بھی ختم ہوئی تھی ۔اب جب ویڈیو پکڑی گئی جج کی پاور واپس لے لی گئی تو سب سے پہلے نواز شریف کی سزا ختم ہونی چاہیئے تھی سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی شخص کی آزادی کو سلب نہ ہونے دے سپریم کورٹ کو نواز شریف کی سزا ختم کردینی چاہیے۔مخدوم جاوید ہاشمی کا مزجد کہناتھا کہ نیب نے اتنے لوگوں کو گرفتار کیا برآمد کچھ نہیں ہواگرفتاریاں کی ہیں تو کچھ برآمد کریں تاکہ اس سے ملک میں مہنگائی میں کمی آئے۔