امریکی فضائیہ کے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حامل ڈرون نے مبیبنہ طور پر مشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جان بوجھ کر اپنے آپریٹر کوماردیا-
باغی ٹی وی : "دی گارڈین” کے مطابق اس خبر کے سامنے آنے کے بعد امریکی فضائیہ ایک نئے تنازعے کی زد میں آگئی ہے جس کے بعد امریکی فضائیہ نے اس بات کی تردید کی ہے-
ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ
فضائیہ کے ایک اہلکار نے اس سے قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوج کے ذریعے کیے گئے ورچوئل ٹیسٹ میں اے آئی کے زیرِ کنٹرول ڈرون اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ’انتہائی غیر متوقع حکمت عملی‘ استعمال کرتا تھالیکن فضائیہ نے سختی سے اس کے وجود سے انکار کیا ہے۔
کرنل ٹکر’سنکو‘ ہیملٹن، چیف آف اےآئی ٹیسٹ اورآپریشنز ہیں، اورایک تجرباتی فائٹر ٹیسٹ پائلٹ بھی ہیں انہوں نےگزشتہ ماہ فیوچر کامبیٹ ایئر اینڈ اسپیس کیپبلٹیز سمٹ میں مصنوعی ذہانت کے منظر نامے میں اے آئی سےچلنےوالے ڈرون کے پریشان کن رویے کا انکشاف کیا تھا۔
کرنل ٹکر "سنکو” ہیملٹن نے وضاحت کی کہ دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے لیے تفویض کئے گئے ڈرون نے ہدایات کی خلاف ورزی کی اور اپنے انسانی آپریٹر کو یہ سمجھتے ہوئے نشانہ بنایا کہ وہ اس کے مقصد میں رکاوٹ ہے۔
رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا
ہیملٹن نے کہا کہ سسٹم نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ جب وہ خطرے کی نشاندہی کرتے تھے، بعض اوقات انسانی آپریٹر اسے اس خطرے کو مارنے کے لیے نہیں کہتا تھا، لیکن اس نے اس خطرے کو مار کر اپنے پوائنٹس حاصل کیے تو اس نے کیا کیا؟ اس نے آپریٹر کو مار ڈالا۔ اس نے آپریٹر کو مار ڈالا کیونکہ وہ شخص اسے اپنے مقصد کو پورا کرنے سے روک رہا تھا-
ہم نے سسٹم کو تربیت دی ‘ارے آپریٹر کو مت مارو یہ بری بات ہے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ پوائنٹس کھو دیں گے۔ تو یہ کیا کرنا شروع کرتا ہے؟ یہ کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کرنا شروع کر دیتا ہے جسے آپریٹر ڈرون کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کرتا ہے تاکہ اسے ہدف کو مارنے سے روکا جا سکے کسی حقیقی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی حکام کی سی آئی اے سربراہ کے دورہ چین کی تصدیق
ہیملٹن، جو ایک تجرباتی فائٹر ٹیسٹ پائلٹ ہے، نے AI پر بہت زیادہ انحصار کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ "آپ مصنوعی ذہانت، ذہانت، مشین لرننگ، خود مختاری کے بارے میں بات نہیں کر سکتےہیملٹن نے اے آئی کے اخلاقی جہتوں اور سوچ سمجھ کر غور کرنے اور اے آئی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کے خلاف احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔
رائل ایروناٹیکل سوسائٹی جس نے کانفرنس کی میزبانی کی اور امریکی فضائیہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
امریکی فضائیہ کی ترجمان این اسٹیفنیک نے مبینہ سمیولیشن کے وجود سے انکار کیا ہےان کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے کوئی اے آئی-ڈرون کی سمیولیشن نہیں کی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیملٹن کے تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر کیے گئے تھے اور اس کا مقصد ایک کہانی گڑھنا تھا۔
بھارت،تین ٹرینیں ٹکرا گئیں،ہلاکتیں 300 سے زائد
واضح رہے کہ جہاں امریکی فوج نے اے آئی کو اپنایا ہے اور حال ہی میں ایف 16 لڑاکا طیارے کو کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہےوہیں ہیملٹن نے معاشرے اور فوج میں اے آئی کی موجودگی سے نمٹنے کی ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے۔